کراچی ،بین الاقوامی اردو مشاعرہ (آج) نیشنل میوزیم آف پاکستان میں منعقد ہوگا

ہفتہ 12 مئی 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی بہ تعاون محکمہ ثقافت ، حکومت سندھ ’’ انٹرنیشنل اردو مشاعرہ ‘‘13 مئی 2018 ء بروز اتوار نیشنل میوزیم آف پاکستان میں منعقد کیا جارہا ہے جس میںدنیا بھر سے آئے ہوئے معروف شعراء خوشبیر سنگھ شاد(انڈیا)، فرحت احساس(انڈیا) ،رنجیت سنگھ چوہان(انڈیا)، ثروت زہرا(دبئی) عشرت آفرین( امریکہ) ، اشفاق حسین (کینیڈا)، احمد سلمان (کینیڈا)، بینا گوئیندی( امریکہ ) ،کشور ناہید (اسلام آباد)، امجد اسلام امجد (لاہور) ، افتخار عارف (اسلام آباد)عباس تابش(اسلام آباد)، حارث خلیق( اسلام آباد) ریاض ساگر(ہری پور)، احمد عطا اللہ (کشمیر) ، قمر رضا شہزاد ( ملتان )،جہاں آرأ تبسم (کوئٹہ), پیرزادہ قاسم رضا (کراچی)،امداد حسینی(کراچی ) ،انور شعور( کراچی)، احمد نوید( کراچی)، شاہدہ حسن(کراچی) ،صابر ظفر (کراچی)،ناصرہ زبیری(کراچی)، اجمل سراج(کراچی)،عنبرین حسیب عنبر(کراچی )، فاضل جمیلی(کراچی) ، عقیل عباس جعفری(کراچی)سے مشاعرہ پڑھیںگے مشاعرہ میں اعلیٰ سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ادبی و شوبر کی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔