ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالو ں کی او پی ڈی چار ہزار سے تجاوز کرگئی ،

آج صوبے کے دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات دستیاب ہیں،خواجہ عمران نذیر

ہفتہ 12 مئی 2018 17:32

لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈکواٹرز ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات اور بہترین کوالٹی کی ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے یہ ہسپتال غریب مریضوں کے لئے سب سے بڑا سہارا بن چکے ہیں اور اس وقتڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور او پی ڈی میں اوسطا 4 ہزار مریض روزانہ آرہے ہیں - خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ضلع کی سطح پر سی ٹی سکین مشینوں کی تنصیب جاری ہے اور آج غریب مریض اپنے ضلع میں ہی سی ٹی سکین ٹیسٹ کی سہولت سے استفادہ کررہے ہیں - جس کا ماضی میں تصور بھی نہیں تھا - مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں رش کی وجہ سے سی ٹی سکین ٹیسٹ کیلئے طویل انتظار کرنا پڑتا تھا -انہو ںنے یہ بات آج مقامی ہوٹل میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی - اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد ، تمام پروگراموں کے ڈائریکٹرز ، ایڈیشنل سیکرٹریز ،IRMNCHکے ڈائریکٹر ،ہسپتالوں کے ایم ایس نے شرکت کی - اجلاس کے دوران ہسپتالوں کے ترقیاتی کاموں ، ری ویمپنگ میں پیش رفت کا جائزہ لیاگیا- خواجہ عمران نذیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے ہسپتالوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے جو محکمہ صحت کے افسران او رمتعلقہ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ان کی ٹیم کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے جس کی بدولت آج وزیراعلی محمد شہبازشریف ہسپتالوں کے ایم ایس کو انعامات سے نوازتے ہیں اور پنجاب کے 27 ہسپتالوں نے یو کے سے ISO سرٹیفکیشن بھی حاصل کی ہے - وزیر صحت نے کہاکہ ہماری حکومت نے ایک سٹسم دے دیاہے اور صحت کے شعبہ میں ترقی اور اصلاحات کا سلسلہ سسٹم کے تحت جاری رہنا چاہیی- انہو ںنے ڈاکٹرز سے کہاکہ آپ لوگ ہیلتھ سیکٹر کے اصل سٹیک ہولڈرز ہیں - خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ ہسپتالوں کا کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں انسینریٹرز بھی نصب کئے جارہے ہیں -