ہماری تنظیم کا بنیادی مقصد امن اور انصاف کے لحاظ سے کام کرنا ہے ،دین محمد بگٹی

قومی امن کونسل پاکستان بغیر لالچ کے اپنی خدمات سرانجام دیں گے ،وائس چیئرمین قومی امن کونسل پاکستان

ہفتہ مئی 17:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) قومی امن کونسل پاکستان کے وائس چیئرمین دین محمد بگٹی نے کہاہے کہ ہماری تنظیم کا بنیادی مقصد امن اور انصاف کے لحاظ سے کام کرنا ہے ،ہماری آرگنائزیشن کے قومی امن کونسل پاکستان کے زیر اہتمام 14مئی کو اسلام آباد میں سیمینار منعقد ہوگا ،جس میں دنیا بھر سے اہم شخصیات مہمان خصوصی شرکت کرینگے ،ہر عام وخاص پاکستان رنگ ونسل ،مذہب ،انسانیت ،،پاکستان سے محبت کرنیوالوں کیساتھ ہیں ،انہوں نے یہ بات ہفتے کو کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر ممتاز علی بلوچ ،،ڈاکٹر جمشید خان بھی موجود تھے ،انہوں نے کہاکہ ہم قومی امن کونسل پاکستان بغیر لالچ کے اپنی خدمات سرانجام دیں گے ،موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے امن انصاف کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے ،ہم مدد آپ کے تحت اس آرگنائزیشن کو چلارہے ہیں ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں او رنہ ہی عام انتخابات میں حصہ لیں گے اور کوئی اچھا امیدوار ملا تو اسکے تعاون کریں گے ،

متعلقہ عنوان :