این ٹی ایس کی حالیہ بھرتیوں میں ضلع کچھی کو شامل نہ کرنا ناانصافی ہے، مولانا عبید اللہ

حکومت فی الفور این ٹی ایس پاس میرٹ پر پورا اترنے والوں کو جلد از جلد تقرری کے آڈر جاری کرے،بیان

ہفتہ 12 مئی 2018 17:41

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) ڈھاڈر این ٹی ایس پاس امیدواروں محمد عارف بنگلزئی،مولانا عبید اللہ اور دیگر نے کہا ہے کہ این ٹی ایس کی حالیہ بھرتیوں میں ضلع کچھی کو شامل نہ کرنا ضلع اور تحصیل ڈھاڈر کے این ٹی ایس پاس میرٹ پر پورا اترنے والوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے ضلع بلخصوص ڈھاڈر میں متعدد ایسے امیدوار ہیں جنہوں نے این ٹی ایس میرٹ پر پورا اترنے کی باوجود تعیناتی کے منتظر ہیں انہوں نے بیان میں صوبائی دارالحکومت این ٹی ایس پاس امیدواروں پر پر امن احتجاج کے دوران تشدد کی بھی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری دور حکومت میں اپنے حقوق کیلئے پرامن احتجاج ریکارڈ کرانے والے این ٹی ایس امیدواروں کوگرفتار ،لاٹھی چارج گرفتاری غیر جمہوری عمل ہے جس سے آمریت کی مثال تازہ ہو گئی ہے نہتے پر امن شہریوں پر تشدد کسی بھی مہذب معاشرے میں اسکی کوئی مثال نہیںملتی حکومت ایک طرف تو محکمہ تعلیم میں ہزاروں خالی آسامیوں کا اعلان کرتی ہے مگر دوسری جانب اپنے ہی حقوق کیلئے پر امن احتجاج کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانا کہاں کا انصاف ہے انہوںنے کہا کہ حکومت فی الفور این ٹی ایس پاس میرٹ پر پورا اترنے والوں کو جلد از جلد تقرری کے آڈر جاری کرے اور گرفتار متاثرین کو فی الفور رہا کرے۔

متعلقہ عنوان :