صوبائی حکومت نے عین موقع پر بجٹ اجلاس کیوں موخر کیا، اندرونی کہانی سامنے آگئی

ہفتہ 12 مئی 2018 17:41

صوبائی حکومت نے عین موقع پر بجٹ اجلاس کیوں موخر کیا، اندرونی کہانی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) صوبائی حکومت نے عین موقع پر بجٹ اجلاس کیوں موخر کردیا اندرونی کہانی سامنے آگئی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی موجودہ مخلوط حکومت جو اپنی مدت پوری کرنے کے بعد 31مئی کو ختم ہوجائے گی ،اس اسمبلی میں آخری بجٹ 11مئی کو پیش کرنا چاہتی تھی تاکہ وزیراعلی بلوچستان اسے عوامی بجٹ کہہ سکے مگر چیف سیکرٹری اور محکمہ پی اینڈ ڈی نے وزیراعلی بلوچستان کیساتھ تعاون نہ کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا اور بجٹ اجلاس میں ایک صوبائی وزیر اور ایک اپوزیشن کے رکن نے فنڈ زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کی جس پر دیگر صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی نے شدید احتجاج کیا اور 11مئی کے اجلاس میں بجٹ پیش نہ ہوسکا اور بلوچستان کی تاریخ کا یہ پہلا موقع ہے کہ بجٹ اجلاس طلب کرنے کے باوجود صوبائی وزراء ،ارکان اسمبلی ،اپوزیشن کے ارکان اسمبلی پہنچ گئے مگر عین موقع پر بجٹ اجلاس ملتوی کردیا اور اب یہ اجلاس شاہد 14مئی کو دوبارہ منعقد ہوگا جس میں صوبائی بجٹ 2018-19پیش کیا جائیگا ،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہفتے کے روز ہنہ اوڑک میں وزیراعلی کیمپ آفس میں ٹی وی اینکرزسے ملاقاتیں کی اور ان کو بجٹ پیش نہ کرنے کی وجوہات سے مطمئن کرنے کی کوشش کی مگرو ہ اس میں ناکام رہے ۔