انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تہرے قتل کے مجرم کو موت کی سزا سنا دی

ہفتہ مئی 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تہرے قتل کے مجرم کو موت کی سزا سنا دی ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فرقہ ورانہ بنیاد پر تین افراد کے قتل سے متعلق دائر مقدمے کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے فرقہ ورانہ بنیاد پر تین افراد محمد علی ، محمد رفیق اور عثمان کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم مہروز مہدی کو سزائے موت سنا دی ۔ عدالت نے مجرم مہروز مہدی پر دو لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ۔ واضح رہے کہ مجرم مہروز مہدی کو 2014 بہادر آباد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ مجرم نے فرقہ ورانہ بنیاد پر فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو قتل کر دیا گیا تھا ۔