ڈبلن ٹیسٹ ، کھانے کے وقفے تک پاکستانی بلے باز سنبھل گئے

2وکٹوں کے نقصان پر 67رنز بنا لیے

ہفتہ مئی 17:07

ڈبلن ٹیسٹ ، کھانے کے وقفے تک پاکستانی بلے باز سنبھل گئے
ڈبلن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12مئی 2018ء) آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ پہلے روز کھانے وقفے پر پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر 67رنز بنا لیے ہیں ۔ قومی ٹیم کی جانب سے اظہر علی اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا لیکن 13 کے مجموعی سکور پر اظہر علی 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے امام الحق بھی ون ڈے ڈیبیو کی طرح بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور 13 کے ہی مجموعی سکور پر 7 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔

اس موقع پر اسد شفیق اور حارث سہیل نے کریز سنبھالی اور دونوں بلے بازوں نے محتاط ہوکر سکور آگے بڑھاتے ہوئے کھانے کے وقفے تک آئرش باﺅلرز کو مزید کوئی وکٹ لینے نہ دی ۔کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 2وکٹیں کھو کر 67رنز سکور کرلیے تھے جب کہ اسد شفیق 22اور حارث سہیل28رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے،آئر لینڈ کے لیے مرتاغ اور رینکن نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ٹیسٹ کے دوسرے روز آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔اس موقع پر آئرلینڈ کے کپتان پورٹر فیلڈ کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے آج بہت بڑا دن ہے۔دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ تایخی ٹیسٹ کا حصہ بننا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم پانچ با ﺅ لرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ امام الحق اور فہیم اشرف کے لیے بھی اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہ دونوں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، جنہیں پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ٹیسٹ کیپ پہنائی۔ گذشتہ روز آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان تاریخی ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نذر ہوگیا تھا اور ٹاس بھی نہیں ہوسکا تھا۔یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے 11 مئی سے 14 مئی تک ڈبلن میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس سے میچ کے متاثر ہونے اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کو بھاری خسارے کا خدشہ ہے۔