بارش اور ہوا نے گرمی کا زور کم کردیا

ہفتہ 12 مئی 2018 17:41

سرگودھا۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ہفتہ کے روز ہونیوالی بارش اور ہواء نے گرمی کا زور کم کردیا، لوگوں نے سکھ کا سانس لیا، جمعہ کے روز شدید گرمی کی وجہ سے کاروباری مراکز بند ہونے کے باعث گرمی اور لُو کی وجہ سے بازاروں میں ہو کا عالم تھا اور دوپہر کے اوقات میں نماز جمعہ کے بعد اکثر سڑکیں سنسان تھیں، مغرب کے وقت سڑکوں پر کچھ چہل پہل ہوئیتاہم ہفتہ کی صبح ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :