Live Updates

یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان المبارک میں 19 اشیاء پر عوام کو ریلیف دیا جائے گا

ہفتہ 12 مئی 2018 17:41

سرگودھا۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان المبارک میں 19 اشیاء پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق آٹے پر فی کلو گرام 4 روپے‘ چینی پر 5 روپے‘ آئل پر 15 روپے‘ گھی پر 10 روپے‘ دال چنا سمیت مختلف دالوں پر 10 سے 15 روپے‘ چنے پر 20 روپے‘ چاول پر 15 روپے‘ مشروبات پر 15 روپے‘ چائے کی پتی پر 25 سے 50 روپے اور اسی طرح دیگر اشیاء پر عوام کو ریلیف دیدیا گیا ہے یوٹیلٹی سٹورز حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوام کو اشیائے صرف کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :