سرگودھا ، 9 جواری گرفتار

ہفتہ 12 مئی 2018 17:47

سرگودھا۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) تاش پر جوا ء کھیلنے والے 9افراد حوالات جا پہنچے ،پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ للیانی میں ایک ڈیرہ پر تاش کے ذریعے جواء کھیلا جا رہا ہے جس پر ریڈ کیا گیا تو ملزمان نے پولیس وین دیکھتے ہی دوڑیں لگا دیں تاہم آصف وغیرہ 9افراد کو تعاقب کر کے قابو کر لیا اور ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروں روپے کی رقم و تاش برآمد کرکے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :