برازیلین فٹ بالر ڈینی الویز فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ شیڈول فیفا ورلڈ کپ سے باہر

ہفتہ 12 مئی 2018 17:47

برازیلین فٹ بالر ڈینی الویز فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ شیڈول فیفا ..
ریوڈی جنیرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) برازیلین رائٹ بیک ڈینی الویز فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

35 سالہ پیرس سینٹ جرمین اور برازیلین فٹ بالر ڈینی رواں ہفتے کھیلے گئے فرنچ کپ فائنل کے دوران دائیں گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔ امید کی جا رہی تھی کہ وہ ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل فٹ ہو جائیں گے لیکن برازیلین فٹ بال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ ڈینی میگا ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ انہیں 106 میچز میں برازیل کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، اس کے علاوہ وہ 2010ء اور 2014ء میں منعقدہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں بھی برازیلین ٹیم کا حصہ تھے۔

متعلقہ عنوان :