شیری رحمان کی نیوایئرپورٹ پراے ایس ایف خواتین کےحجاب پرتشویش

اےایس ایف کی خواتین کوحجاب کی پابندی سختی سےکرائی جارہی ہے،اس سے لگتا ہے کیا ضیاءالحق کا دور واپس لوٹ آیا ہے؟ اپوزیشن لیڈرسینٹ شیری رحمان کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 مئی 2018 17:53

شیری رحمان کی نیوایئرپورٹ پراے ایس ایف خواتین کےحجاب پرتشویش
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مئی 2018ء) : سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شیری رحمان اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف خواتین کے حجاب پرسیخ پا ہوگئیں،اےایس ایف کی خواتین کوحجاب کی پابندی سختی سے کرائی جارہی ہے،اس سے لگتا ہے کیا ضیاءالحق کا دور واپس لوٹ آیا ہے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء اور اپوزیشن لیڈرسینٹ شیری رحمان نے اے ایس ایف خواتین کے حجاب پہننے پرسوالات اٹھا دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ
نیواسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی باحجاب خواتین تعینات ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ نیوایئرپورٹ پراےایس ایف کی خواتین کوحجاب کی پابندی سختی سے کرائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

 انہوں نے سوال کیا کہ  اےایس ایف خواتین کوکس کے کہنے پرحجاب پرمجبورکیا گیا ہے؟ سینیٹر شیری رحمان نے بتایا کہ اےایس ایف کی خواتین نے بتایا انہیں حجاب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو زبردستی حجاب پہنانے سے لگتا ہے کیا ڈکٹیٹرضیاءالحق کا دور واپس لوٹ آیا ہے؟واضح رہے گزشتہ دنوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیو ایئرپورٹ اسلام آباد کا افتتاح کیا ہے۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کو انٹرنیشنل معیار کی تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ جبکہ پروازوں کی اڑان اورلینڈنگ اور پارکنگ کیلئے بھی زبردست سسٹم بنایا گیا ہے۔ گزشتہ روز چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے بھی کوئٹہ روانگی کے وقت نیوایئرپورٹ اسلام آباد پر مختلف کاؤنٹرز اور آفسز کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے نیوایئرپورٹ پر مسافروں کی دی جانیوالی تمام سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔