ٹریفک حادثے میں امارتی شہری جاں بحق

شارجہ میں کار اور ٹرک حادثے میں امارتی شہری جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 12 مئی 2018 17:57

ٹریفک حادثے میں امارتی شہری جاں بحق
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) شارجہ کے الدہید روڈ ہر ٹرک اور کار حادثے میں 28 سالہ امارتی نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق مارتی شہری ایس یو وی پِک اَپ چلا رہا تھا کہ اسکی گاڑی اچانک سے سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ مقامی ذرائع امارات الیوم کے مطابق شارجہ پولیس کے کنٹرول روم میں اس حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس ایک ٹیم فوری طور پر ایمبولینس اور پیرا میڈیکس سٹاف کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچی ۔

امارتی شہری کی نعش کو فوری طور پر مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹرک کے زخمی ڈرائیور کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔ حادثے کو وجوہات کو پتا نہیں چل سکا ۔ پولیس نے روڈ کو خالی کر دیا ہے اور ٹریفک معمول کی روٹین کے ساتھ رواں دواں ہے۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق حادثہ اتنی شدت سے ہوا تھا کہ گاڑی کا اگلا حصہ پوری طور پر تباہ ہو گیا ہے جب وہ ٹرک کے پچھلے حصے سے ٹکرائی تھی ۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے روڈ کو خالی کر دیا ہے اور ٹریفک معمول کی روٹین کے ساتھ رواں دواں ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق شارجہ پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کنٹرول روم میں اس حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس ایک ٹیم فوری طور پر ایمبولینس اور پیرا میڈیکس سٹاف کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچی ۔ امارتی کی نعش کو فوری طور پرالکویتی اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔ حادثے کو وجوہات کو پتا نہیں چل سکا ۔ پولیس نے روڈ کو خالی کر دیا ہے اور ٹریفک معمول کی روٹین کے ساتھ رواں دواں ہے۔