Live Updates

وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب نے وزارت اطلاعات کی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا

پنجاب جیسی ترقی خیبر پختون خوا میں بھی ہونی چاہیے تھی ،ْ عمران خان پانچ سال صرف گالم کلوچ ،ْ الزام تراشی کے راستے پر چلے ،ْ مریم اور نگزیب ہمیں کچھ اصولوں کا تعین کر نا ہوگا جن پر سیاست نہیں کر نی چاہیے ،ْ جمہوریت ، مذہب ، تعلیم ، صحت جیسے معاملات پر سیاست نہیں ہو نی چاہیے ،ْملک کو آگے لے جانے کیلئے تمام اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا ہو گا ،ْ تقریب سے خطاب ،ْ میڈیا سے با ت چیت

ہفتہ 12 مئی 2018 18:05

وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب نے وزارت اطلاعات کی ویب سائٹ کا افتتاح ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) وزیر اطلاعا ت و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب جیسی ترقی خیبر پختون خوا میں بھی ہونی چاہیے تھی ،ْ عمران خان پانچ سال صرف گالم کلوچ ،ْ الزام تراشی کے راستے پر چلے ،ْ ہمیں کچھ اصولوں کا تعین کر نا ہوگا جن پر سیاست نہیں کر نی چاہیے ،ْ جمہوریت ، مذہب ، تعلیم ، صحت جیسے معاملات پر سیاست نہیں ہو نی چاہیے ،ْملک کو آگے لے جانے کیلئے تمام اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا ہو گا۔

ہفتہ کو وزارت اطلاعات کی ویب سائٹ WWW.MOIB.GOV.PKکی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ وقت کیساتھ ویب سائٹ کے آرکائیو کو مزید بہتر کیا جائیگا ،ْوزارت اطلاعات سے متعلقہ اداروں کی معلومات ویب سائٹ پر دستیاب ہوگااور جس سے طلبا بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہاکہ ویب سائٹ کو دنیا کی نامور لائبریریوں سے منسلک کیا گیا انہوںنے کہاکہ ملکی اور غیر ملکی سیاح بھی ویب سائٹ سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ویب سائٹ پر آئین پاکستان سے متعلق مکمل معلومات موجود ہیں ،ْقومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ سے متعلق معلومات ویب سائٹ پر موجود ہیں ،ْ ویب سائٹ پر پاکستان سے متعلق ہر قسم کی معلومات فراہم کی گئی ہیں انہوںنے کہاکہ بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے افراد کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ویب سائٹ بنائی گئی انہوںنے کہاکہ اطلاعات تک رسائی کے بل سے متعلق معلومات بھی ویب سائٹ سے منسلک کی جا رہی ہیں۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ نیب میں کسی بھی شکایت کی تحقیقات کا طریقہ کار موجود ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت کے پاس 31مئی تک کام کرنے کا مینڈیٹ موجود ہے ،ْہم نے ساڑھے تین سال میں 11ہزار میگاواٹ ریکارڈ بجلی نظام میں شامل کی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ محمد نواز شریف احتساب عدالت میں 70بار پیش ہو چکے ہیں ،ْپنجاب جیسی ترقی خیبرپختونخوا میں بھی ہونی چاہیے تھی ۔

انہوںنے کہاکہ عمران نے 5سال صرف گالم کلوچ ، الزام تراشی کے راستے پر چلے ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے تمام اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ ہمیں کچھ اصولوں کا تعین کرنا ہو گا جن پر سیاست نہیں کرنی چاہیے انہوںنے کہا کہ جمہوریت ، مذہب ، تعلیم ، صحت جیسے معاملات پر سیاست نہیں ہو نی چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ جب بھی شب خون مارا گیا جمہوریت اتنی ہی طاقت سے سامنے آئی ۔ قبل ازیں پی ٹی وی اکیڈمی میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی بھی ادارے میں اکیڈمی کاکردار اہم ہے ،ْپی ٹی وی نے متعدد فنکاروں کو پہچان دی ،ْاکیڈمی کاقیام پی ٹی وی کے وژن کی عکاسی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پی ٹی وی اکیڈمی نے ٹیلنٹ کو آگے آنیکا موقع دیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان ٹیلی وژن آج بھی اپنی پہچان رکھتاہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ آج بھی رسائی کے لحاظ سے پی ٹی وی آگے ہے ،ْپی ٹی وی کواپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہو گا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پی ٹی وی کو بدلنے کیلئے ہمیں خود کو بدلنا ہو گا ،ْایم ڈی پی ٹی وی نے 6ماہ میں اہم اقدامات کیے ۔انہوںنے کہاکہ احمد نوازسکھیرا کی بدولت پی ٹی وی میں بہتری آئی ،ْپی ٹی وی نے لوگوں کو اپنی شناخت دی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ آج انڈسٹری میں جو لوگوں کام کر رہے تھے وہ پی ٹی وی کی پیداوار ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام لوگوں نے پی ٹی وی سے یہ روایت لی ہیں ،ْاس سب کے باوجود پی ٹی وی کو بدلنا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ کبھی پی ٹی وی مدر انسٹیٹیوٹ کے طور پر جانا جاتا تھا انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ذمہ داری دی تھی اور بولا تھا کہ پی ٹی وی کا کھویا ہوا مقام واپس آئے ،ْاس ضمن میں جو کردار ادا کر سکتی تھی کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات