پاک سر زمین پارٹی لسانیات اور عصبیت کی بنیاد پر کی جانے والی سیاست پر افسوس اور مذمت کا اظہار کرتی ہے،ترجمان

ہفتہ 12 مئی 2018 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے ترجمان نے پاکستان ہائوس سے جاری اپنے بیان میں زبان اور قوم کے نام پر کی جانے والی سیاست پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس روش کی سیاست کی مخالفت اور مذمت کی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مہاجر، پختون، سندھی، بلوچی، پنجابی اور سرائیکی قوم کو زبان، قوم اور نسل کے نام پر اکسا کر اکٹھا کرنا پاکستان کے خلاف ایک گہری سازش ہے، جس سے پاکستان کی قومی یکجہتی خطرے میں پڑ گئی ہے، یہ سازش ملک اور بیرون ملک مقیم ملک دشمن عناصر اپنے مزموم مقاصد کی تکمیل کی خاطر معصوم عوام کا بے دریغ اور بے رحمانہ استعمال کر کے حاصل کر رہے ہیں.پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کے برتر ترین مفاد میں قومیتوں کو جوڑ رہے ہیں، جسکا ثبوت یہ ہے کہ پاک سر زمین پارٹی کے قیام کے بعد سے کراچی میں آباد تمام قومیتیں پاکستان کے پرچم تلے یکجان ہو گئیں ہیں.