علماء کمیٹی پاک سرزمین پارٹی کے وفد کی مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر مفتی محمد یوسف قصوری سے ملاقات

ہفتہ 12 مئی 2018 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے علماء کمیٹی کے وفد نے انجینئر نبیل ناصر کی قیادت میں مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر مفتی محمد یوسف قصوری سے ملاقات کی-ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اس موقع پر پی ایس پی کے وفد میں ایم پی اے محمود عبدالرزاق، مولانا محمد علی مرتضیٰ، ڈاکٹر فضل احمد عثمانی، سید صفدر جعفری، مولانا ابوالکلام، کمال کشمیری، کراچی ڈویژن کے نائب صدر عادل صدیقی اور حافظ ریاض شامل تھے مفتی مولانا یوسف قصوری نے پی ایس پی کی جانب سے قیام امن کیلئے کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی اور اپنی ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی پی ایس پی علماں کمیٹی کے وفد نے کہا کہ پی ایس پی اتحاد بین المسلمین پر یقین رکھتی ہیاور مذہبی رواداری فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ بھائی چارگی اور امن و امان کیلئے تمام مزاہب و مسالک کے عوام کے ساتھ ہے اس موقع پر جمیعت اہلحدیث کے رہنماء مولانا عامر نجیب اور مولانا اشرف قریشی بھی موجود تھے۔