کسی بھی قسم کا انتظامی آرڈر پیشگی منظوری اجازت اور منظوری کے بغیر جاری نہ کیا جائے ،میئر سکھر کی ہدایت

ہفتہ 12 مئی 2018 18:05

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سکھر میونسپل کارپوریشن کے انتظامی افسران کو ہد ایت کی ہے کہ میرے علم میں یہ بات لائی گئی ہے اور دفتری احکامات سے معلوم ہو اہے کہ سکھر میونسپل کارپوریشن میں بڑ ی تیزی سے روزانہ اسٹاف کا ٹر انسفر او رتقرری کے غیر ضروری آرڈر جاری کئے جارہے ہیں جبکہ ذاتی تنخواہ و اسکیل پر تنخواہوں کی ادائیگی حتیٰ کہ بلاضرورت تر قیوں کے احکامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جو کسی طرح بھی درست نہیں لہٰذا میئرسکھر نے تمام سربراہان محکمہ جات کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی قسم کا انتظامی آرڈران کی پیشگی منظوری اجازت اور منظوری کے بغیر جاری نہ کیا جائے ،ان احکامات پر عملدرآ مدنہ کرنے والے محکمہ کے سربراہ کے خلاف تادیبی محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی اس حکم پر عملدرآ مدکے لئے ایڈمنسٹریٹو آ فیسر SMCنے سر کلر جاری کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :