نئے صوبوں کی آوازیں لگانے والے ڈرامہ لگا رہے ہیں، جاوید ہاشمی

ہفتہ 12 مئی 2018 18:15

نئے صوبوں کی آوازیں لگانے والے ڈرامہ لگا رہے ہیں، جاوید ہاشمی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے عدلیہ کی آزادی کیلئے سول سوسائٹی کا ساتھ دیا اور آج بھی عدلیہ پر مشقل حالات ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ گزشتہ روز ملتان میں مسلم لیگ(ن) کا جلسہ امید سے زیادہ اچھا اور کامیاب رہا،میری (ن) لیگ میں شمولیت پر میرے قائد نوازشریف نے میرا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آجکل نئے صوبوں کے قیام کی آواز اٹھائی جارہی ہے اور ملک میں نئے صوبے بننے چاہئیں،اس سے ملک مضبوط ہوگا لیکن حقیقت میں ابھی نئے صوبوں کی آوازیں لگانے والے ووٹ کے حصول کیلئے ڈرامہ لگا رہے ہیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی کی بات کی ہے اور عدلیہ کی آزادی کیلئے سول سوسائٹی کا ساتھ دیا ہے،آج بھی عدلیہ کو مشکل حالات کا سامنا ہے ۔