چناری،شادی کی تقریب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدرکی شرکت ،ناراض لیگی رہنمائوں سے آمنا سامنا،گلے شکوے

ہفتہ مئی 18:15

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان مقامی مسلم لیگی رہنماء حاجی میر خان کے نواسے وسیم اکرم مغل کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے لیے چناری کے نواحی گائوں گھڑتھامہ پہنچ گئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا ،جہلم ویلی میں ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل فرید خان ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان نے ورک چارج ملازمین کے ہمراہ وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ چار یونین کونسل کے مرکز چناری سے تعلق رکھنے والے ناراض مسلم لیگی کارکنان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کا شادی کی تقریب میں آمنا سامنا گلے شکوے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے چناری کے نواحی گائوں گھڑتھامہ میں مقامی مسلم لیگی رہنماء حاجی میر خان کے نواسے وسیم مغل کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی جہاں پر ان کے حلقہ انتخاب کے ناراض مسلم لیگی کارکنان اور وزیراعظم کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا شادی کی تقریب میں وزیراعظم کی آمد کی اطلاع کے باعث لوگوں کا رش بڑھ گیا ہر شخص وزیراعظم سے ملنے کی کوشش میں مصروف رہا لیکن عام افراد وزیراعظم سے ملنے اور انھیں اپنے مسائل بتانے سے محروم رہ گئے صرف ناراض لیگی کارکنان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان بند کمرے میں ایک دوسرے سے گلے شکوے کرتے رہے یاد رہے کہ وزیراعظم کے حلقہ انتخاب کی چار یونین کونسلوں کے مرکز چناری سے تعلق رکھنے والے سینئر مسلم لیگی کارکنان اور فاروق حیدر کے درمیان گذشتہ کئی ماہ سے ناراضگی چلی آ رہی تھی وسیم اکرم مغل کی دعوت ولیمہ میں ناراض لیگی کارکنان اور فاروق حیدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں راضی نامہ کی تصدیق نہ ہو سکی ناراض کارکنان وزیراعظم سے ملاقات کے باوجود اپنے موقف پر قائم رہی

متعلقہ عنوان :