مالم جبہ اراضی، ہیلی کاپٹر کیس: پرویز خٹک نے نیب میں تفصیلی جواب جمع کرادیا

تفصیلی جواب کی جانچ پڑتال جاری ہے ،جواب تسلی بخش نہ ہوا تو ریفرنس دائر کرینگے،نیب

ہفتہ 12 مئی 2018 18:15

مالم جبہ اراضی، ہیلی کاپٹر کیس: پرویز خٹک نے نیب میں تفصیلی جواب جمع ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دیئے گئے سوالنامے پر تفصیلی جواب جمع کرا دیا۔نیب ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور میں نیب ہیڈ کوارٹر میں تقریباً 30 سوالات کے جوابات جمع کرائے ہیں۔ سوالناموں میں مالم جبہ میں سرکاری اراضی کی لیز اور سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق سوالات بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تفصیلی جوابات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور اگر جوابات تسلی بخش نہ ہوئے تو وزیر اعلیٰ کے خلاف ریفرنس قائم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 25 اپریل کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک مالم جبہ اراضی اور سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے کیس میں طلب کیے جانے پر نیب کے دفتر میں پیش ہوئے تھے۔نیب کے مطابق خیبرپخونخوا حکومت نے مالم جبہ میں 275 ایکٹر زمین 33 سال کی لیز پردی تھی جو قواعد کے برعکس کمپنی کو دی گئی۔