فلم ٹھگز آف ہندوستان آئی میکس فارمیٹ میں ریلیز کی جائے گی

ہفتہ مئی 18:32

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ٹھگز آف ہندوستان آئی میکس فارمیٹ میں ریلیز کی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم دھوم 3، بینگ بینگ، باہو بلی 2 اور پدماوت کے بعد اب اداکار عامر خان کی فلم ٹھگز آف ہندوستان بھی آئی میکس فارمیٹ میں ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں آئی میکس انٹرٹینمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گریگ فوسٹر کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کی معروف پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم دھوم 3 کی کامیابی کے بعد اب ان کی فلم ٹھگز آف ہندوستان بھی ہمارے اشتراک سے آئی میکس فارمیٹ میں ریلیزکی جائے گی، ہم بھارت میں اپنے وسیع نیٹ ورک کے زریعے فلموں کو بہترین انداز میں پیش کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

ہدایتکار ویجے کرشنا اچریا کی فلمٹھگز آف ہندوستان میں اداکار عامر خان،،، امیتابھ بچن، کترین کیف اور فاطمہ ثنا شیخ شامل ہیں۔۔