سیکریٹری محکمہ بلدیات نے نیب کے ہاتھوں گرفتار سے بچنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

ہفتہ 12 مئی 2018 18:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) سیکریٹری محکمہ بلدیات نے نیب کے ہاتھوں گرفتار سے بچنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ نے سیکرٹری بلدیات محمد رمضان کی حفاظتی ضمانت 5لاکھ کے عوض منظور کرلی۔جمعہ کو سیکریٹری محکمہ بلدیات محمد رمضان نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے حفاظتی ضمانت کے لئے درخواست دائر کرائی۔

(جاری ہے)

درخواست میں انکی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ نیب حکام نے انکو طلبی کا نوٹس بھیجا ہے جسکے بعد نیب حکام انکو ہراساں بھی کررہے ہیں۔درخواست میں انکا مزید کہنا تھا کہ نیب حکام نے انکے دفتر پرچھاپہ مارکر قانونی دستاویزات انکے پرسنل اسسٹنٹ کے کھاتے میں ڈالے جبکہ نیب حکام نے ان پر بے نام بینک اکاونٹس رکھنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔درخواست میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے کا خدشہ ہے لہذا انکی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے سیکرٹری بلدیات کی حفاظتی ضمانت 18جون منظور کرتے ہوئے انہیں 5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :