صوبائی حکومت کا 100سے زائد غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کو بند کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 12 مئی 2018 18:56

صوبائی حکومت کا 100سے زائد غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کو بند کرنے کا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) صوبائی حکومت نی100سے زائد غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے صوبائی دارلحکومت پشاور کے 19غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں خیبر پختونخوا حکومت نے غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف کاروائی شروع کر رکھی ہے بعض غیر قانونی ہائوسنگ سکیمیں شہریوں سے گھروں کی مد میں لاکھوں روپے بٹور لیتے ہیں نیب کی جانب سے بھی عوامی شکایات پر اس ضمن میں کاروائی کی جا رہی ہے خیبر پختونخواحکومت نے پشاور ، ابیٹ آباد کے انیس انیس ، ڈیرہ اسماعیل خان کے چالیس ، مردان کے 35، سوات کے 16، لکی مروت کے 8، نوشہرہ کے 5، کرک کے 1غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کو بند کرنے کافیصلہ کیا ہے خیبر پختونخوا حکومت نے 6اضلاع میں 55ہائوسنگ سکیموں کی منظوری دی ہے جنہیں باقاعدہ طور پر این او سی بھی جاری کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :