نین شہزادی فلم ،،ڈھولا پنجاب دا،،کے مرکزی کردار میں کاسٹ کرلی گئیں۔

پنجاب کی عکاسی کرتی ہوئی فلم کا سکرپٹ اتنا اچھا لگا کہ فوری فلم سائن کر لی ۔نین شہزادی

ہفتہ 12 مئی 2018 18:56

نین شہزادی فلم ،،ڈھولا پنجاب دا،،کے مرکزی کردار میں کاسٹ کرلی گئیں۔
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) نین شہزادی فلم ،،ڈھولا پنجاب دا ،،کے مرکزی کردار میں کاسٹ کرلی گئیں۔آن لائن کے مطابق ملتانی ہیر نین شہزادی کو پر وڈیوسر بائو اصغر علی نے اپنی فلم ،،ڈھولا پنجاب دا ،،میں مین ہیروئین کے کردار میں کاسٹ کر لیا،اس فلم کے ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد ہیں ،ایک ملاقات کے دوران نین شہزادی نے بتایاکہ مجھے پنجاب کی حقیقی عکاسی کرتی ہوئی فلم،،ڈھولا پنجاب دا ،،کا سکرپٹ اتنا اچھا اور جاندار لگا کہ میں نے فوری طور پر یہ فلم سائن کر لی ،انہیں لگا کہ یہ فلم انہیں فن کی بلندیوں تک لے جائیگی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نین شہزادی نے مزید کہا کہ بڑی دیر سے ایسے سکرپٹ کی تلاش میں تھی جس میں حقیقی پنجاب کی عکاسی کرتی ہوئی داستان نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :