پنجاب بھر کے 5 ہزار سرکاری سکولوں میں قائم کیے گئے ای سی ای رومز کی مانیٹرنگ شروع

ہفتہ 12 مئی 2018 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے 5 ہزار سرکاری سکولوں میں قائم کیے گئے ای سی ای رومز کی مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، جس کے لئے صوبے بھر کے مختلف اضلاع کے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، جو ان سکولوں میں بنائے گئے ای سی ای رومز کا جائزہ لیتے ہوئے ان سکولوں کے اساتذہ کی جانب سے بولی جانے والی زبان، طلبہ و طالبات کے والدین سے اساتذہ کی ملاقاتیں، اساتذہ کے رویے اور مذکورہ رومز کے پروگراموں کے بارے میں جائزہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :