لاہور، دو کروڑ روپے مالیت کے سات لاکھ گٹکا پیکٹوں کو تلف کر دیا گیا

ہفتہ مئی 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دو کروڑ روپے مالیت کے سات لاکھ گٹکا پیکٹوں کو تلف کر دیا ہے، تلف کیے جانے کے عمل کی نگرانی ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کی، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تلف کیے گئے گٹکوں کو پنجاب کے مختلف اضلاع سے برآمد کیے تھے جبکہ ان گٹکوں کو شاہ پور کانجراں کے علاقے میں تلف کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :