گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر سے آئے ہوئے کیڈٹوں نے ریسکیو 1122 کی تربیت مکمل کر لی

ہفتہ 12 مئی 2018 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر سے آئے ہوئے کیڈٹوں نے ریسکیو 1122 کی تربیت مکمل کر لی ہے، جن کی تعداد 106 بتائی گئی ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ریسکیو 1122 ٹریننگ اکیڈمی میں تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹوں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر محنت شیخ علائو الدین سے تقریب میں ٹریننگ مکمل کرنے والے کیڈٹوں نے تقریب کے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی جبکہ ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نے ٹریننگ مکمل کرنے والے کیڈٹوں سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

متعلقہ عنوان :