بھارتی فلموں کو پرموٹ کر کے اپنی انڈسٹری کی جڑیں کاٹنے والے مفاد پرستوں کو بے نقاب کرنا ہو گا سنگیتا

ہفتہ 12 مئی 2018 19:00

بھارتی فلموں کو پرموٹ کر کے اپنی انڈسٹری کی جڑیں کاٹنے والے مفاد پرستوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ چند مفاد پرست لوگوں کی وجہ سے فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے جنہیں بے نقاب کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ثقافت کو دیکھنے کیلئے انکی فلمیں اور ڈرامے سے دیکھے جاتے ہیں مگر پاکستان میں ایک مخصوص لابی نے بھارتی فلموں اور ڈراموں کو سپورٹ کرکے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کردیا ہے اگرہم نے اپنی تہذیب اور ثقافت کو بچانا ہے تو بھارتی فلموں کی نمائش کو بند کروانا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ چند برسوں میں بھارتی فلموں کی یلغار نے پاکستانی انڈسٹری کو بہت نقصان پہنچایا ہے ،حکومت وقت کو بھی بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف دو ٹوک موقف اختیار کرناچاہیے اور ہمیں مفاد پرست لوگوں کو بھی بے نقاب کرنا ہو گاجو انڈسٹری کی جڑیں کاٹ رہے ہیں ۔۔

متعلقہ عنوان :