اکشے کمار فلم کیسری کی عکس بندی کے لئے ہماچل پردیش کی سپیٹی ویلی پہنچ گئے

ہفتہ 12 مئی 2018 19:00

اکشے کمار فلم کیسری کی عکس بندی کے لئے ہماچل پردیش کی سپیٹی ویلی پہنچ ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار فلم کیسری کی عکس بندی کے لئے ہماچل پردیش کی سپیٹی ویلی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار ان دنوں فلم کیسری کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس کے 20دنوں پر مشتمل شیڈول کی عکس بندی کے لئے وہ ہماچل پردیش کی سپیٹی ویلی پہنچے ہیں۔ فلم کی کہانی1897 میں ہونے والی ساراگڑھی کی جنگ پر مبنی ہے۔ فلم کے ہدایتکار انوراگ کشیپ ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں پرینیتی چوپڑا ور اکشے کمار شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :