سابق ایس ایس پی ملیررائوانوارنے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ضمانت کی درخواست دائرکردی

ہفتہ 12 مئی 2018 19:06

سابق ایس ایس پی ملیررائوانوارنے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ضمانت کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) سابق ایس ایس پی ملیررائوانوارنے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ضمانت کی درخواست دائرکردی ہے ۔درخواست ضمانت کراچی کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دائرکی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

رائوانوارنے درخواست ضمانت میںیہ موقف اختیارکیاہے کہ پولیس نے تحقیقات ٹھیک نہیں کی ،مقدمے کے چالان جیوفینسنگ اورجے آئی ٹی کی فائنڈنگز میںتضاد پایاجاتاہے ،رائوانوارکاکہناہے کہ وقوع کے روزوہ موقع پرموجودنہیں تھے ۔اوراس حوالے سے اب تک کے شواہدمتضادہیں۔لہذامقدمے میںانہیں ضمانت دی جائے ،عدالت نے رائوانوارکی درخواست ضمانت پر14مئی کے لیے سرکاری وکیل ودیگرکونوٹس جاری کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :