غیرت کے نام پر قتل ،پنجاب پولیس کا ایف آئی آر میں دفعہ 311 شامل کرنے کا فیصلہ

ہفتہ مئی 19:06

غیرت کے نام پر قتل ،پنجاب پولیس کا  ایف آئی آر میں دفعہ 311 شامل کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) غیرت کے نام پر قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر پنجاب پولیس نے ان وارداتوں کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر میں دفعہ 311 شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے ڈی پی او اور سی سی پی اوز کو مراسلے جاری کر دیئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ غیرت کے نام پر کئے جانے والے قتل کی ایف آئی آر میں دفعہ 311 کو لازمی شامل کیا جائے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں دفعہ 311 کے اندراج کا مقصد ملزم سے مدعی کی جانب سےکی جانے والی مصالحت کے باوجود قتل کی ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔

(جاری ہے)

دفعہ 311 کے تحت کسی بھی ایسا مقدمہ جس میں مدعی اور ملزم کے درمیان مصالحت ہو جائے تو ریاست اس دفعہ کے تحت ملزم کو اس کے کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے مقدمے کو آگے لے کر چلے گی۔

متعلقہ عنوان :