پی آئی اے کے زیر استعمال اے ٹی آر 72 طیاروں پر پابندی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست

ہفتہ مئی 19:06

پی آئی اے کے زیر استعمال اے ٹی آر 72 طیاروں پر پابندی کے لئے لاہور ہائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) پی آئی اے کے زیر استعمال اے ٹی آر 72 طیاروں پر پابندی کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر حسنین چوہدری کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اے ٹی آر 72 طیاروں کے گزشتہ 6 ماہ میں 15 حادثات ہو چکے ہیں جبکہ امریکہ برطانیہ نے ان طیاروں پر پابندی عائد کر دی ہے درخواست گزار کے مطابق یہ طیارے حفاظتی معیار پر پورا نہیں اترتے، گزشتہ سال پاکستان میں جہاز گرنے کا واقعہ پیش آیا اس کے علاوہ ایک طیارے کا انجن دوران پرواز بند ہوگیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان میں اے ٹی آر 72 طیاروں پر پابندی عائد کی جائے، درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین پی آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔