سپریم کورٹ کا متاثرین ائیر بلیو کو معاوضے کی رقم عدالت میں جمع کرانے کا حکم

ہفتہ مئی 19:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے سانحہ ایئربلوکے متاثرین کے معاوضے کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس میںایئربلوکوحلف نامہ اورلواحقین کی فہرست کے ساتھ معاوضے کی رقم عدالت میں جمع کروانے کاحکم دے دیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میںسانحہ ایئربلوکے متاثرین کے معاوضے کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،اس موقع پرسانحہ کے متاثرین نے عدالت کوبتایاکہ ایئربلوطیارہ حادثے میں147افرادشہیدہوئے ایئربلوکوفی کس 50لاکھ روپے معاوضہ اداکرناتھاتاہم 8برس گزرنے کے بعدبھی رقم ادانہیں کی گئی اس موقع پرعدالت نے استفسارکیاکہ بتائیںاب تک رقم اداکیوںنہیںکی جس پرایئربلوکے حکام نے عدالت کوبتایاکہ زیادہ ترلواحقین کومعاوضہ دے دیاگیاہے ۔

صرف چندمتاثرین رہ گئے ہیںان کاورثاء کاکیس عدالتوںمیںہے ۔جس پرعدالت نے ریمارکس دیئے ،جومتاثرین رہ گئے ہیں۔ان کے چیک عدالت میں جمع کرادیںپھرمتاثرین جانیں اورعدالتیں جانیں اس موقع پرعدالت نے ایئربلوحکام کوحکم دیا۔حلف نامہ اورلواحقین کی فہرست کے ساتھ معاوضے کی رقم کل تک رجسٹرارکوجمع کرائیں۔۔عدالت نے اسلام آبادمیںعمل درآمدرپورٹ پیش کرنے کاحکم بھی دیا۔