نوازشریف کی اب ’’ فر شتے‘‘ مددنہیں کرینگے :ڈاکٹر شاہد صدیق

ہفتہ مئی 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ نوازشریف انتخابا ت میں ’’ فر شتوں‘‘ کی مدد سے محروم رہیں گے اور نوازشریف کی اب ’’ فر شتے‘‘ مددنہیں کرینگے ووٹ کوعز ت دو کا نعرے لگا نے والے بتا ئیں عوام نے انہیں و وٹ دیا اقتدار کے ایوانو ں تک پہنچایاووٹ کے بدلے حکمرانو ں نے قوم کو لو ڈشیڈ نگ ‘ بے روزگاری ‘ لا قا نونیٹ ‘ اور مہنگائی کے تحفے دیئے پا نچ سا لو ں میں عوام کو چکر دینے والے اب رفوچکر ہو نے ہونا چاہتے ہیں مگر آ ئین اور قا نون کے مطا بق کر پٹ ما فیا کو احتسا ب کی ریل کا سفر کر نا پڑے گا ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے حلقہ پی پی 166میں پار ٹی کار نر میٹنگ میں خطاب کر تے ہوئے کیاانہو ں نے کہ لاہور پار ٹی کی خو ش قسمتی ہے کہ انہیں علیم خان جیسا نڈر بہادر لیڈر ملا جس کی انتھک کو ششو ں سے لاہور تحریک انصا ف کا قلعہ بنا علیم خان کا نام سنتے ہی مخا لفین کی ٹا نگیں کانپنا شروع ہو جاتی ہے انکی پار ٹی کیلئے خد مات قا بل فخر ہیں انہوں نے مز ید کہاکہ ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی ایک نارمل شخص نہیں کر سکتا ۔

(جاری ہے)

ووٹ کے تقدس کا دعویٰ کرنیوالے بتائیں پہلے ایوان کا تقدس کیوں پامال کیا اور ووٹر کو عزت کون دیگا لوگوں نے آپ کو ووٹ لوٹ مار کیلئے نہیں ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے دیئے انہو ں نے مزید کہاکہ علیم خان پار ٹی کا سرما یہ ہے جنہو ں نے لاہور ہی نہیں پورے پنجاب میں حکمرانو ں کی عوام د شمن پا لیسیو ں کو بے نقا ب کیا پار ٹی کیلئے ان خد مات کا اعتر اف خو د چیئرمین تحریک انصا ف بھی کر تے ہیں علیم خا ن پار ٹی کا جھو مر ہیں انہو ں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی عام انتخابا ت میں تاریخی فتح حا صل کرے گی۔