پی آئی اے کی میلان سے اسلام آباد آنے والی پرواز کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

لاہور سے اسلام آباد کیلئے متبادل طیارہ فراہم نہ کرنے پر مسافروں نے احتجاج کیا

ہفتہ 12 مئی 2018 19:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) پی آئی اے کی میلان سے اسلام آباد آنے والی پرواز کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، لاہور سے اسلام آباد کیلئے متبادل طیارہ فراہم نہ کرنے پر مسافروں نے احتجاج کیا ہے، احتجاج کے دوران مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے شہاب الدین نے ایئرپورٹ پر ہی پارٹی چھوڑ نے کا اعلان کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز میلان سے اسلام آباد کیلئے آنے والی پرواز کی لاہور ایئرپورٹ پر خراب موسم کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی جس کے مسافروں نے لاہور سے اسلام آباد کیلئے متبادل طیارہ فراہم نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا، احتجاجی مسافروں میں شامل مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان اپنی ہی حکومت پر برس پڑے اور ایئرپورٹ پر ہی مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کر دیا، واضح رہے کہ این ای44فاٹا سے رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے لیکن انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔