عارف والا : ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نقدی ،موٹرسائیکلیں اور مویشی لوٹ لیے

ہفتہ مئی 19:35

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نقدی ،موٹرسائیکلیں اور مویشی لوٹ لیے گئے تفصیل کے مطابق نواحی گائوں ہاماں رتھ کارہائشی محمد الطاف موٹرسائیکل نمبرSLK/3782 پر سوار شہر جارہاتھا کہ اڈاجھانب کے نزدیک دونامعلوم ڈاکو نقدی اور موٹرسائیکل مالیت85000 روپے چھین کرفرارہوگئے اور نواحی گائوں135/EB کے نزدیک محمدامتیاز سکنہ 34/KBسے دونامعلوم ڈاکو50 ہزار روپے نقدی لوٹ کرفرا ہوگئے محلہ مظفرآباد میں عتیق الرحمن کی موٹرسائیکل نمبر5219/PKK مالیت52 ہزار روپے سعید احمد سکنہ ہارون آباد لے اڑا جبکہ البدرکالونی میں فیضان مدینہ مسجد کے باہر سے امداد حسین سکنہ167/EB کی موٹرسائیکل نمبر 7172/SLKمالیت60 ہزار روپے نامعلوم افراد نے چرالی اور محلہ شمس آباد میں روبینہ بی بی زوجہ محمد رمضان کے احاطہ مویشیاں سے تین عدد گائے مالیت -4 لاکھ روپے نور حسن ، عبدالسلام ، حافظ عابد اور راجہ حیات لے اڑے نواحی گائوں34/KB میں محمداقبال کے احاطہ مویشیاں سے تین عدد بکرے مالیت50 ہزار روپے نامعلوم افراد نے چوری کرلیے مقدمات درج۔

متعلقہ عنوان :