مدارس امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کی جانب راغب کرنے کا ذریعہ ہیں، جمعیت علمائے اسلام پاکستان

ملک میں مدارس کی بجائے مسائل کرپٹ حکمرانوں نے پیدا کئے ہیں شیخ الہند نے انگریزوں کے خلاف جہاد میں تمام مسالک کے لوگوں کو شامل کیا تھا مدارس اور اسلام کے خلاف ہر سازش کو اپنے خون سے ناکام بنائیں گے تاکہ مدارس کی حفاظت کو یقینی بنا سکیں، رہنمائوں کا بیان

ہفتہ 12 مئی 2018 19:35

قلعہ سیف اللہ/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ مدارس امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کی جانب راغب کرنے کا ذریعہ ہیں ملک میں مدارس کی بجائے مسائل کرپٹ حکمرانوں نے پیدا کئے ہیں شیخ الہند نے انگریزوں کے خلاف جہاد میں تمام مسالک کے لوگوں کو شامل کیا تھا مدارس اور اسلام کے خلاف ہر سازش کو اپنے خون سے ناکام بنائیں گے تاکہ مدارس کی حفاظت کو یقینی بنا سکیں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ترجمان و متحدہ مجلس عمل کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ حافظ حسین احمد ‘ متحدہ مجلس عمل کے صوبائی امیر مولانا نوراللہ ‘مولانا عبداللہ مولانا شیخ محمد عیسیٰ‘ مولانا برہان الدین ‘مولانا عبدالمنان ‘مولانا رحمت اللہ سمیت دیگر نے مدرسہ روضتہ القرآن کے زیراہتمام ’’پیام فرقان ‘‘کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا محمدطاہر توحیدی‘ حافظ زبیراحمد‘ مولانا سمیع اللہ ودیگر علماء کرام سمیت قبائل شخصیات اور معتبرین بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ مدارس نے ہمیشہ ملک اور قوم کو متحد رکھنے اور دینی علوم میں فروغ کو یقینی بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں اس لئے ہم مدارس اور اسلام کے خلاف لادین قوتیں کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے اور اپنے خون سے ان دینی مدارس کی حفاظت کریں گے مدارس نے ہمیشہ امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لئے جو کردار ادا کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی کیونکہ مدارس کی جانب سے ملک میں کبھی بھی مسائل پیدا نہیں کئے گئے حالانکہ ملک اور قوم کو درپیش مسائل کے پس پشت محرکات میں حکمرانوں کا سب سے زیادہ عمل دخل اور ہاتھ ہے مقررین نے کہا کہ شیخ الہند نے انگریزوں کے خلاف جہاد میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شامل کیا تھا اور مفکر اسلام مفتی محمود نے بھی ملک خدائیداد پاکستان کے اندر نظام مصطفیٰ کی تحریک میں تمام مسالک کے لوگوں کو شامل کیا کیونکہ اسلام اجتماعیت کا درس دیتا ہے مدارس میں عصری اور دینی دونوں تعلیم کے فروغ کے لئے کام کیا جارہا ہے مقررین نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل دینی جماعتوں کا مذہبی تحریکات کے حوالے سے خوبصورت گلدستہ ہے جس کے اغراض و مقاصد ملک میں اسلام کے مفاد کے حوالے سے کام کو فروغ دینا ہے کیونکہ آنے والا دور دینی قوتوں کا ہے کیونکہ عوام نے تمام جماعتوں کو آزما لیا ہے جنہوں نے خوشنما نعروں اور وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا تقریب کے اختتام پر حفاظ کی دستار بندی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :