عوامی خدمت ہمارانصب العین ہے الیکشن کامیدان کسی کے لیے خالی نہیںچھوڑیںگے ، صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ مئی 19:35

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) عوامی خدمت ہمارانصب العین ہے الیکشن کامیدان کسی کے لیے خالی نہیںچھوڑیںگے 2018ء کا الیکشن مفادپرستوںاورعوام دوستوںمیںفرق واضح کرے گی ان خیالات کااظہار سابق صوبائی وزیرآغاعرفان احمدزئی نے اسکلکو، چھپر، نیمرغ، ودیگردیہاتوں کے دورے کے بعدخالق آبادمنگچرکے صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیااس کیساتھ اس موقع پر میرجہانزیب جتک، مولانایونس لہڑی ا وردیگر ہمراہ تھے انہوںنے کہاکہ علاقے کے عوام کوبنیادی سہولیات فراہم کرنے میںدن رات کوشاںرہے ہیں قلات سمیت گردونواح کے دیہاتوںمیںعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنے دوراقتدارمیں بے شمارترقیاتی اقدمات اٹھائے ہوئے ہیںجوزمین پرموجودہے اورعوام ان سے مستفیدہورہے ہیں2018ء کے عام انتخابات میںبھرپورحصہ لیںگے اورمیدان مفادپرستوںاورمذہب اورقومیت کے نام پرعوام کوبے وقوف بنانے والوںکے لیے میدان نہیںچھوڑسکتے ہیںکیونکہ ہمارے ہمیںاپنے علاقہ اورعوام کی مفادات عزیز ہے ہم انہیںترقی یافتہ دیکھناچاہتے ہیںکچھ عناصراقتدارمیںآکرمیںاپنے اوراپنے عزیزواقارب کے مفادات کے حصول کے لیے کام کرتے ہیںاورعوام اورعوام کے مفادات کویکسربھول جاتے ہیںان دوروںکے موقع پردرجنوںقبائلی وسیاسی شخصیات نے اپنے سینکڑوںساتھیوں سمیت ہمارے حمایت کااعلان کیااورہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :