سپریم کورٹ نے تھرمیں بچوں کی اموات کاذمہ دارسندھ حکومت کوقراردیدیا

سندھ حکومت کمیشن اورآغاخان اسپتال کی رپورٹس کی روشنی میںبتائے کہ اس نے غزائی قلت اوراموات کوروکنے کے لیے کیااقدامات کیئے ، چیف جسٹس

ہفتہ 12 مئی 2018 19:35

سپریم کورٹ نے تھرمیں بچوں کی اموات کاذمہ دارسندھ حکومت کوقراردیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے تھرمیں بچوںکی اموات کاذمہ دارسندھ حکومت کوقراردیدیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میںچیف جسٹس میاںثاقب نثارکی سربراہی میںجسٹس فیصل ارب اورجسٹس سجاد علی شاہ پرمشتمل تین رکنی بینچ نے تھرمیں صحت کی سہولتوںکے فقدان اوربچوںکی اموات سے متعلق کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران آغاخان اسپتال نے تھرمیں بچوںکی اموات سے متعلق تجزیاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی تجزیاتی رپورٹ میںبچوںکی اموات کی بنیادی وجہ صحت کی سہولیات کے فقدان کوقراردیاگیا،رپورٹ میں بتایاگیاکہ تھرمیںلوگوںکوصحت کی بنیادی ضروری سہولیات بھی میسرنہیں ہیں،صحت کی سہولیات نہ ہونے کے باعث بچوںکی اموات ہوئیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیاگیاکہ تھرمیںصورتحال اس قدرخراب ہے کہ ایس اوپی کوبھی فالونہیں کیاجاسکتا،اس موقع پرچیف جسٹس نے تجزیاتی رپورٹ پڑھنے کے بعدریمارکس دیئے کہ اس کامطلب یہ ہواکہ سندھ حکومت ہی تھرمیں بچوںکی اموات کی ذمہ دارہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے تھرپارکرمیںبچوںکی اموات سے متعلق قائم کمیشن کی رپورٹس بھی طلب کرلیں۔جبکہ عدالت نے سندھ حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے ،قراردیاہے کہ سندھ حکومت کمیشن اورآغاخان اسپتال کی رپورٹس کی روشنی میںبتائے کہ اس نے غزائی قلت اوراموات کوروکنے کے لیے کیااقدامات کیئے ہیں۔اس موقع پرعدالت نے مقدمے کی مزدیدسماعت ملتوی کردی ۔#