پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہمان پرندوں کے تحفظ کا عالمی دن منایا گیا

ہفتہ 12 مئی 2018 19:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہمان پرندوں کے تحفظ کا عالمی دن منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے وائلڈ لائف پنجاب کے زیر اہتمام لاہور چڑیا گھر میں واک کا اہتمام کیا گیا جبکہ سیمینار بھی منعقد کیا گیا، واک میں خواتین سمیت بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مہمان نایاب پرندوں سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے کہا کہ پاکستان میں مہمان پرندوں کی آمد میں کمی واقع ہو رہی ہے جس کی وجہ جنگلات کی کٹائی، پرندوں کا غیر قانونی شکار اور موسم کی شدت ہے، مقررین کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت کے باعث مہمان پرندے پاکستان سے جا چکے ہیں اور اب ان کی آمد مارچ 2019ء سے شروع ہو گی۔