احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری

وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور ہوم سیکرٹری کو مراسلہ بھجوا دیا گیا

ہفتہ 12 مئی 2018 19:39

احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور ہوم سیکرٹری کو مراسلہ بھجوا دیا گیا، اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کسی سازش کا حصہ لگتا ہے جو بھی حالات و واقعات ہیں اور سچائی ہے وہ قوم کے سامنے آنی چاہیے، حکومت پنجاب نے پہلے ایک جے آئی ٹی بنائی اس کے بعد دوسری بنا دی گئی تمام معاملات سے لگتا ہے کہ حکومت پنجاب حقائق پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ تمام حقائق کو سامنے لانے کے لئے احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری تشکیل دی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب کو سیکشن 3 پنجاب انکوائری ٹربیونل آرڈیننس 1969ء کے تحت خط لکھا گیا۔