قومی ایئر لائن پی آئی اے کا اضافی سامان کے معاوضے کی مد میں منافع کم ہو گیا

ہفتہ مئی 19:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) قومی ایئر لائن پی آئی اے کا اضافی سامان کے معاوضے کی مد میں منافع کم ہو گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں اس مد میں پی آئی اے کا منافع ایک کروڑ بیس لاکھ روپے تھا جو اپریل 2018ء میں کم ہو کر 80 لاکھ رہ گیا، اب یہ منافع مزید کم ہو کر 40 لاکھ روپے ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ منافع میں کمی کی کوئی ٹھوس وجوہات سامنے نہیں آئیں، اس عرصے میں نہ تو کوئی پرواز بند ہوئی اور نہ ہی ملازمین پی آئی اے کا انٹرنل آڈٹ کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔