چیف جسٹس نے مختلف کمپنیوں کے دودھ کی جانچ جاری رکھنے کاحکم دے دیا

میرے لیے سفارش صرف اللہ کی ذات ہے،یہ بھول جائیں گے کہ کسی کی سفارش مانوںگایہ ہمارے بچوںکی زندگی کامعاملہ ہے کوئی سمجھوتانہیں کریںگے ،ریمارکس

ہفتہ 12 مئی 2018 19:39

چیف جسٹس نے مختلف کمپنیوں کے دودھ کی جانچ جاری رکھنے کاحکم دے دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) چیف جسٹس نے مختلف کمپنیوںکے دودھ کی جانچ جاری رکھنے کاحکم دے دیا،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈبوںکی غیرمعاری دودھ کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پرڈبے کی دودھ فروخت کرنے والی کمپنیوںکے حکام عدالت میں پیش ہوئے ،دووران سماعت چیف جسٹس نے اسکیم ملک کے سربراہ کومخاطب کرتے ہوئے استفسارکیاکہ آپ نے سفارش بھی کرائی تھی نا چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میرے لیے سفارش صرف اللہ کی ذات ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بھول جائیں گے کہ کسی کی سفارش مانوںگایہ ہمارے بچوںکی زندگی کامعاملہ ہے کوئی سمجھوتانہیں کریںگے ۔اس موقع پرعدالت نے اسکیم اورمیلاک دودھ نہیں ہے درج کریں۔سپریم کورٹ نے کمیشن کومختلف کمپنیوںکے دودھ کی جانچ جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جن کمپنیوںکے دودھ کی رپورٹ مثبت آئے ان پرپابندی ختم کردیں ۔