بسمہ معروف کی قیادت میں ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

کھلاڑیوں میں جویریہ ودود، ثناء میر، ندا راشد، نین عابدی، منیبہ علی صدیقی، بی بی ناہیدہ، جویریہ رؤف، عمیمہ سہیل، سدرہ نواز، کائنات امتیاز، نشریٰ سندھو، انعم امین، نتالیہ پرویز اور ڈیانا بیگ ٹیم کا حصہ ہونگی

ہفتہ 12 مئی 2018 19:39

بسمہ معروف کی قیادت میں ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن ایشیا کپ کے لئے پندرہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کریں گی۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں میں جویریہ ودود، ثناء میر، ندا راشد، نین عابدی، منیبہ علی صدیقی، بی بی ناہیدہ، جویریہ رؤف، عمیمہ سہیل، سدرہ نواز، کائنات امتیاز، نشریٰ سندھو، انعم امین، نتالیہ پرویز اور ڈیانا بیگ ٹیم میں شامل ہیں۔چیف سلیکٹر ویمنز ٹیم جلال الدین کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں بڑا میچ بھارت سے ہے اور بھارت کیخلاف ہم نے جیت کی پلاننگ کرلی ہے۔ویمن ایشیا کپ تین سے دس جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم کا کیمپ پاکستان میں نہیں بلکہ ملائیشیا میں ہی لگے گا۔