انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر ہرانا آسان نہیں، عمر گل

انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کو ہمیشہ مشکل رہتی ہے، آئرلینڈ کی کنڈیشنز میں آئرلینڈ کی ٹیم کو فائدہ ملے گا، فاسٹ بولر کی میڈیا گفتگو

ہفتہ 12 مئی 2018 19:39

انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر ہرانا آسان نہیں، عمر گل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمر گل نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو انگلینڈ میں ہرانا آسان نہیں، انگلش کنڈیشنز میں پاکستان ٹیم کومشکلات کا سامنا رہتا ہے، آئرلینڈ کی کنڈیشنز میں آئرلینڈ کی ٹیم کو فائدہ ملے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو انگلینڈ میں ہرانا آسان نہیں ہے تاہم گرین شرٹس کو انگینڈ کی کنڈیشنز سمجھنے کیلئے اچھا وقت ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کو ہمیشہ مشکل رہتی ہے، آئرلینڈ کی کنڈیشنز میں آئرلینڈ کی ٹیم کو فائدہ ملے گا۔عمر گل نے مزید کہا کہ پاکستان کی بالنگ لائن اچھی ہے۔خیال رہے کہ 11 مئی سے پاکستان اور آئرلیند کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث پہلے دن کا کھیل منسوخ کردیا گیا۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ 24 مئی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :