کل(اتوار) کو عظیم صوفی حضرت شاہ اللہ دتہ کی ایک ہزار سالہ تقریبات کی اختتامی نشست ہوگی

ہفتہ 12 مئی 2018 19:54

کل(اتوار) کو عظیم صوفی حضرت شاہ اللہ دتہ کی ایک ہزار سالہ تقریبات کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان اور شاہ اللہ دتہ اکیڈمی کے مشترکہ اہتمام سے عظیم صوفی حضرت شاہ اللہ دتہ باکھری ؒ ایک ہزار سالہ تقریبات کی اختتامی نشست (آج)اتوار13مئی بروز اتوار 5بجے شام بدھ مت کے غار شاہ اللہ دتہ میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں خارجہ امور کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین مہمان خصوصی ہونگے۔

انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی اور پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد مکالات پڑھیں گے اسکے بعد محفل عارفانہ کلام ہوگی جس میں عابدہ پروین، سائیں ظہور ، فضا جاوید، شان خان، حسن دربرکا، جبار عباس، بشری ماری، میش بلوچ، شوکت ڈھولیااپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔