ام المومنین حضرت خدیجة الکبری ؑ کا یوم وصال 26مئی کو منایا جائے گا،راولپنڈی میں عالمی کانفرنس ہوگی

ہفتہ مئی 19:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) ام المومنین حضرت خدیجةالکبریؓ کا یوم وصال منانے کے لئے کل مرکزی امام حسین کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس ڈاکٹر غضنفر مہدی چیئرمین مرکزی امام حسین کونسل کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں بتایا گیا کہ ام ا لمومنین کی یاد میں تقریبات ملک بھر میں ہونگی سب سے اہم تقریب42ویں سالانہ ام المومنین حضرت خدیجة الکبری ؓکانفرنس 26مئی2:30 بجے سہ پہر پرل کانٹینیٹل ہوٹل راولپنڈی میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

جس میں ملک بھر کے علما مشائخ اور مختلف ادیان کی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔مرکزی امام حسین کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم جناب میاں محمد شریف سے اپیل کی ہے کہ ام المومنین حضرت خدیجة الکبریؓ کا وصال سرکاری طور پر منایا جائے ۔ملک کے تمام تعلیمی ادارے وزارت اطلاعات و نشریات کے تمام ادارے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا خصوصی پروگرام منعقد کرے کیونکہ ام المومنین کی ذات پاک عالم انسانیت کے لئے مینار نور ہے ۔