چین نے اصلاحات سے متعلق اہم اقدامات پر عملدرآمد کی2018-22 منصوبہ بندی کی منظوری دیدی

ہفتہ 12 مئی 2018 19:54

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) چین نے اصلاحات سے متعلق اہم اقدامات پر عملدرآمد کی2018-22 کی منصوبہ بندی کی منظوری دیدی چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کی زیرصدارت اہم پالیسی ساز اجلاس ہوا ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، چین کے صدر اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جامع گہری اصلاحات کمیٹی کے چیئر مین شی جن پھنگ نے مذکورہ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ اجلاس میں علاقائی اداروں کی اصلاحات سے متعلق درپیش مسائل کے حوالے سے رہنما رائے، مرکزی کاروباری اداروں کے رہنماوں کے انتظامی ضوابط اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی ورکنگ رپورٹ میں اصلاحات سے متعلق اہم اقدامات پر عملدرآمد کی دو ہزار اٹھارہ تا دو ہزار بائیس منصوبہ بندی کی منظوری دی گئی ۔اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں چینی کمیونسٹ پارٹی اور قومی اداروں کی اصلاحات پر گہرائی تک عملدرآمد کی پیش رفت کے حوالے رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :