باغ شہر میں چوروں کا راج،اسسٹنٹ کمشنر بھی نہ بچ سکے، پورے گھر کا صفایا

ہفتہ 12 مئی 2018 19:54

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) چوروں نے اسسٹنٹ کمشنر کے گھر کا صفایا کر دیا۔پولیس چوروں کو گرفتار کرنے میں ناکام۔شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق باغ شہر چوروں کے نشانے پر آگیا چوروں نے گزشتہ رات شہر کے دل محلہ خواجگان سے اسسٹنٹ کمشنر سردار فیصل مغل کے گھر کا صفایا کر دیا۔گھر کے مکین گزشہ شام راولپنڈی کیلئے روانہ ہوئے توچوروں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر کاصفایاکر دیا۔

(جاری ہے)

پڑوسیوں نے جب گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے دیکھے تو مکینوں کو اطلاع کی۔اطلاع پر پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی۔ پولیس نیجائے واردات سے معائنہ اور شوائد اکھٹے کرلئے۔باغ شہر میں گزشتہ کئی ماہ سے چوریاں ہو رہی ہیں لیکن پولیس چوروں کو گرفتار کرنے ، مال مسروقہ برآمد کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔گزشتہ ماہ زمان چوک میں ایک جیولرز شاپ کو بھی نقب لگایا گیا تھا تاہم پولیس کے تمام دعوے ہوا ہو گئے۔شہریوں نے چورویوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام سے چوروں کو لگام دینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :