ڈائریکٹر سماجی بہبود محترمہ قدسیہ بتول آزاد کشمیر کی فرض شناس ترین اعلیٰ اور معزز آفیسر ہیں‘ حکومت پاکستان انھیں اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا جائے‘ سیاسی و سماجی حلقوں کا مطالبہ

ہفتہ 12 مئی 2018 19:54

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) ڈائریکٹر سماجی بہبود محترمہ قدسیہ بتول آزاد کشمیر کی فرض شناس ترین اعلیٰ اور معزز آفیسر ہیں۔ حکومت پاکستان انھیں اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا جائے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کو فعال بنا کر ریاست بھر کے فنی تربیتی اداروں کو فعال بنا دیا گیا ہے۔ کام چوران مافیا ان کے خلاف سازشوں اور ہرزہ سرائی سے باز رہے۔

سیاسی و سماجی حلقوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محترمہ قدسیہ بتول ریاست کی ہونہار لائق ترین اآفیسر ہیں۔ ڈائریکٹر سماجی بہبود بننے کے بعد انھوں نے کالی بھیڑوں وار کام چور مافیا کو کام پر لگایا ہے۔ اآزاد کشمیر بھر میں فنی تربیت کے اداروں کو فعال بنا کر خصوصی طور پر خواتین کو ہنر مند بناکر انھیں روزگار کے مواقع مہیا کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

محترمہ قدسیہ بتول نے تمام اضلاع میں فنی تربیت کے اداروں کو بحال کر دیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ان کی نگرانی فرما رہی ہیں۔ جو کہ لائق تحسین عمل ہے۔ کام چور مافیا ان کے خلاف پس پردہ سازشیں کر رہا ہے۔ ملازمین کی عزت نفس کے تحفظ کے لئے ان سے بہتر کسی کی خدمات نہیں ہو سکتی ہیں۔ ایک فرض شناس آفیسر کی حثیت سے انھوں نے اداروں میں سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا ہے۔

ان کے اقدامات سے خواتین کو روزگار کے مواقع میسر اآرہے ہیں۔ کاشیانہ سنٹر سمیت تمام ادارے فعال ہیں۔ سیکرٹری سماجی بہبود محمد بشیر مغل کی ہدایات کے مطابق ڈائریکٹر قدسیہ بتول نے ریاست کی سطخ پر کار ہائے نمایاں سرانجام دے رہی ہیں۔ ان کا شمار ریاست کی فرض شناس ترین آفیسرز میں شمار ہوتا ہے۔ ان کی بہترین خدمات کے صلہ میں انھیں اعلیٰ سول ایوارڈ دیا جائے ڈاکٹر قدسیہ بتول کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جاسکتاہے ان کرپٹ بدعنوان اور کام چور مافیا کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :